• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر: مسجد کی بے حرمتی کیخلاف آج یومِ تقدّس

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ریاستی دہشت گردی، بربریت اور ظلم و ستم کا بازار گرم ہے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کیے جانے کے خلاف آج یومِ تقدّس منایا جا رہا ہے۔

احتجاج میں شرکت سے روکنے کے لیے بھارتی فورسز نے حریت رہنما یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا۔

حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ وادی میں آج یومِ تقدّس منانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ یومِ تقدس بھارتی فورسز کی جامع مسجد سری نگر کی بے حرمتی کرنے کے خلاف منایا جا رہا ہے، اس موقع پر پُر امن احتجاجی مظاہرے بھی کیے جائیں گے۔

ادھر بھارتی فورسز نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو مظاہروں کی قیادت سے روکنے لیے انہیں ان کے دفتر سے گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین