مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجنے کا اعلان کردیا۔
میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے ریفرنس سے متعلق کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کشمیر کاز اور کشمیریوں سے غداری کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید نے وزارت میں پہلے بھی کرپشن کی اب بھی کرپشن کررہے ہیں،انہوں نے تمام جائیداد،جوئے، بھتے اور حرام کی کمائی سے بنائی ہے۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ معزز ایوان میں شیخ رشید کا ہونا ایوان کی توہین ہے،اسپیکر سے وزیر ریلوے کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کی استدعا کریں گے۔