لاہور( نمائندہ جنگ)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ زاہد بخاری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے اثاثہ جات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔شیخ رشید کے پاس 1985سے پہلے کچھ نہیں تھا مگر سیاست میں آنے کے بعد ان کے اثاثہ جات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔دریں اثناءن لیگ ہی کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ عبدالرزارق داؤد کی کمپنی کو دینے کےخلاف قرارداد جمع کرادی۔