• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے آج لاہور میں عدالت لگائی ہے، وہ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں آج اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی آمد سے قبل ہی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سائلین کی بڑی تعداد پہنچی ہوئی تھی۔

آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر سرکاری بینک کے ریٹائرڈ ملازمین نے پنشن کے لیے احتجاج کیا۔

ایک سائل نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سیکیورٹی کی گاڑیوں کے آگے آنے کی کوشش بھی کی، جس پر پولیس اہلکاروں نے سائل کو ہٹا کر ایک طرف کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ میں آج سرکاری اسپتالوں کی حالت زار کیس پر وزیر صحت پنجاب اورمحکمہ صحت کے حکام پیش ہوں گے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی اور پی ایم ڈی از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی۔

ہیومن رائٹس سیل کی درخواستوں کی لسٹ بھی جاری کردی گئی ہے ، درخواستوں پر سماعت کے لیے درخواست گزاروں اور حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایل ڈی اے کی جانب سے ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران پیش ہوں گی ، ڈی آئی جی لیگل عبدالرب چوہدری بھی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوں گے ۔

نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل اور واسا کے افسران بھی پیش ہوں گے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اور اطراف کے علاقوں میں مقدمات کی سماعت کے دوران سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین