• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہانگ کانگ سے برونائی جانے والی پرواز کے دوران مسافروں سے بھرا جہاز اچانک دھویں سے بھر گیا جس نے تمام افرادکو خوفزدہ کردیا۔

یہ واقعہ برونائی ایئرلائن کی فلائٹ A320میں دوران پرواز پیش آیا جب ایک مسافر کے بیگ میں رکھے پاور بینک میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور ڈیوائس جل کر راکھ ہوگئی جبکہ آگ لگنے کے باعث جہاز میں ہر طرف دھواں پھیل گیا۔

رپورٹ کے مطابق دھواں بھرنے کے باعث اکثر مسافر کھانستے رہے جبکہ جہاز کے عملے نے فوری اقدامات کرتے ہوئے جلتی ڈیوائس کوبجھادیا جس کے باعث کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور فلائٹ بحفاظت برونائی ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔

تازہ ترین