• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی 2 ارب کی جائیدادوں کے ثبوت حاصل کرلئے،رانا ثناء اللہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما اوررکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی دو ارب کی جائیدادوں کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں شیخ رشید کے خلاف ریفرنس پر سپیکر کو کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی باتیں سچ ثابت ہو رہی ہیں اور وزیر اعظم کا حال یہ ہے کہ انہیں اپنی گفتگو پر بھی عبور نہیں ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہفتہ کی سہ پہر سینیٹر مشاہد اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لوگ ان سے رابطہ کررہے ہیں کہ وہ شیخ رشید سے متعلق بیان حلفی دینے کو تیار ہیں۔ شیخ رشید نے انکم ٹیکس کم دیا ہے ،شیخ رشید کے پاس ذرائع آمدن کوئی نہیں اس نے کشمیر کے مجاہدین کے نام پر جوا کھیلا اور بھتہ لیتا رہا ، حرام کی اس کمائی سے جائیدادیں بنائیں یہ اتنا گھٹیا انسان ہے کہ دستخط کے لئے لی گئی کسی کی قلم بھی واپس نہیں کرتا۔ شیخ رشید اپنے ووٹوں سے کونسلر بھی منتخب نہیں ہوسکتا یہ تحریک انصاف کے ووٹوں پرانتخابات جیتا ہے ،شیطانیت ‘ بدزبانی اور برے کردار میں یہ نمبر ون ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کا جواب مل گیا ہے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ملاقات کرنے کی خواہش کااظہار کیا ہے۔ آئندہ ہفتے چیئرمین نیب سے ملاقات کا شیڈول بنا رہے ہیں۔ اپوزیشن کی چاروں جماعتیں چیئرمین نیب سے ملاقات میں شامل ہوں گی۔ 1995 میں شیخ رشید نے اسحاق ڈار سے پانچ ہزار پاؤنڈز لیے تھے جو آج تک واپس نہیں کیے۔ ن لیگی رہنما مشاہداللہ خان نے کہا کہ یہ درست کہا جا رہا ہے کہ مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی لیکن وہ جھاڑو پھرنے کی بات عمران خان کے بارے میں کہہ رہا ہے۔ پنڈی کے شیطان ،جہلم کے ڈبو اور مراد سعید کے بیانات نکالیں اور ہمارے بھی سنیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسی زبان استعمال کرنے میں یہ پہل کرتے ہیں۔
تازہ ترین