• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی میں کبھی فرسٹ پوزیشن نہیں لی، چیف جسٹس ثاقب نثار

لاہور(مانیٹرنگ سیل) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے زندگی میں کبھی فرسٹ پوزیشن نہیں لی تاہم عوام نے مجھے بہت عزت دی ہے۔ لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے اپنے بارے میں کہا کہ میں کیا تھا؟ میں نے زندگی میں کبھی پہلی پوزیشن حاصل نہیں کی تاہم 2 سالوں میں عوام نے مجھے بہت عزت دی ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں نے ان ایشوز کو ٹیک اَپ کیا جو ضروری تھے، کسی کمزور بندے نے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ملک کو کو اس مقام پر لانے والے بڑے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ڈیوٹی ہے کہ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کے مقروض بچے کیلئے کچھ کر کے جائیں۔
تازہ ترین