• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں پر ازخود نوٹس لے لیا

لاہور(نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیوں پر ازخود نوٹس لے لیا۔ سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بظاہر یہ ڈیڑھ ارب ڈالر کا معاملہ لگتا ہے جو سرکلر ڈیٹ کا حصہ ہے، عدالت کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ آئی پی پیز کو اضافی ادائیگیاں کی گئیں۔ ازخود نوٹس کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے جس کی سماعت آج ہو گی۔ 
تازہ ترین