• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ،126 افراد ہلاک

فلپائن میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 126 ہوگئی۔

فلپائن کے وسطی اور مشرقی جزائر میں گزشتہ ہفتے طوفانی بارشیں ہوئی تھیں ،ڈیزازسٹر ایجنسی کے حکام کے مطابق ہلاکتوں کی بڑی وجہ طوفانی بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ بنی۔سب سے زیادہ 100ہلاکتیں منیلا کے جنوب مشرقی ریجن میں ہوئیں۔

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 26 افراد لاپتہ،57 زخمی جبکہ ایک لاکھ 52 ہزار بے گھر ہو ئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کرسمس کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے خراب موسم کے باوجود اپنا گھر چھوڑنے سے ہچکچارہے تھے جس کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

تازہ ترین