• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف برادران پر کیسوں کا مقصد سی پیک کی سزا دینا ہے، احسن اقبال

شکرگڑھ نورکوٹ (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے میاں نواز شریف اور شہباز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، کیس بنانے کا مقصد ن لیگ کو سی پیک کی سزا دینا ہے،عمران خان اپنے اقتدار کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز دبا دینا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف کو پاکستان کی خدمت کی سزا دی جارہی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوگئی۔ ہمیں عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا نیب مشرف کی باقیات سے بھرا پڑا ہے۔ احتساب کا آغاز حکمرانوں سے ہونا چاہیے، ہمیں بادشاہت کا طعنہ دینے والے عمران خان ہٹلر کی طرح کی حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت سے کسی خیر کی توقع رکھنا عبث ہے، عمران خان ہمیشہ پر تشدد اور گالی گلوچ کی بات کرتےہیں۔ وہ فاشزم کے ذریعے اپوزیشن اور پاکستان کے عوام کا گلا گھونٹ رہے، دنیا بھر میں جا کر ملک کو کرپٹ ثابت کررہے ہیں۔ چیئرمین سینٹ کو ایک بندوبست کے ذریعے پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی سے مل کر منتخب کروایا تھا۔ اگر پیپلز پارٹی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو اپوزیشن اپنا چیئزمین سینٹ لاسکتی ہے، پیپلز پارٹی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتی تو لوگ اس پر چہ مگوئیاں کریں گے۔ نیب کے یکطرفہ احتساب کا عمل سیاسی ایجنڈے پر چل رہا ہے، اس کا نوٹس لیا جائے۔  
تازہ ترین