منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی مدت ضمانت آج ختم ہو رہی ہے، دونوں ضمانت میں توسیع کے لیے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے۔
منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ نے 22 دسمبر کو سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کی ضمانت میں 7جنوری تک توسیع کی تھی۔
گزشتہ پیشی میں ایف آئی اے حکام نے عدالت کے استفسار پر بتایا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے اور فیصلے کا انتظار ہے۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ جب تک حتمی چالان نہیں آجاتا کیس میں پیش رفت نہیں ہوگی۔
منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی، انور مجید اور عبدالغنی مجید زیر حراست ہیں۔
ادھر منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے لیے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کراچی کی بینکنگ کورٹ میں آج پیش کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔