• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا میں رنگا رنگ آئس فیسٹیول کا انعقاد


جنوبی کوریا میں آئس فیسٹیول کی رنگینیاں اپنے عروج پر ہیں جس میں آئس ہاکی اور سلیجنگ سمیت اسکیٹنگ ، فشنگ مقابلوں اور برفیلے مجسموں نے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا۔

اس سالانہ فیسٹیول میں بچے اور بڑے نہ صرف سرد موسم سے لطف اندوز ہوئے بلکہ کئی دلچسپ مقابلوں میں حصہبھی لیا جس میں سب سے زیادہ برف پر پھسلتے ہوئے سلیجنگ کرنے کا مقابلہ تھا،جس میں کھلاڑی ڈھلوان کی جانب پھسلنا شروع ہوئے تو فنش لائن تک پہنچنے میں پہل کرنے کی خوب کوشش کی۔

اس کے علاوہ برفیلے پانی میں ہاتھوں کی مدد سے مچھلی پکڑنے کے مقابلوں کا بھی انعقا د ہواجس میں ایک لاکھ اکتالیس ہزار لوگوں نے ٹھنڈے ٹھار پانی سے مچھلیاں پکڑیں اور جس نے سب سے زیادہ مچھلیاں جمع کیں وہ پہلے انعام کو حقداد قرار پایا۔

آئس ہاکی کے مقابلے بھی توجہ کا مرکز بنے رہے جبکہ آئس اسکٹینگ میں بھی کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس آئس فیسٹیول میں ماہر مجسمہ سازوں نے برف سے دیوہیکل قلعے بھی تعمیر کئے جن کی دلکشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔

تازہ ترین