• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں آسمان پر آگ کے گولے کا نظارہ


نیوزی لینڈ کے آسمان پر ترتیب پانے والاایک انوکھا نظارہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جب تیزی سے سفر کرتے آگ کے گولے نے آسمان کو روشن کر دیا۔

یہ انوکھا نظارہ اس وقت دیکھا گیا جب لوگ معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ کا یہ گولہ نہایت تیزی سے گزرتا ہے جس نے آسمان کو اس طرح روشن کر دیا جیسے کوئی لائٹ شو یا آتش بازی جاری ہو۔

اب تک یہ معمہ حل نہیں ہو سکا کہ آیا یہ شہاب ثاقب ہے یا پھر کسی سٹیلائٹ سے الگ ہوکر گرنے والی باقیات ہیں، جس سے کچھ لمحوں کے لئے دن نکل آیا۔

تازہ ترین