• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کی بے نامی جائیداد کے اصل مالک عمران خان ہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کی گاڑی اس لئے چلائی کیونکہ یواے ای میں ان کا کاروبار ہے ،علیمہ خان کی بے نامی جائیداد کے اصل مالک عمران خان ہیں۔ وزیراعظم ہائوس یونیورسٹی بن چکا ہے تو پھر وہاں کھانا کیوں دیاگیا؟ اسلام آبادہائیکورٹ کے باہرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جب تماشہ کرنا ہو تو وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنا لیتے ہیں اور جب کھانے کھانے ہوں تو وزیراعظم ہائوس بنا لیتے ہیں۔ جب شکار پر تنقید کرنی ہو تو وائلڈ لائف آفیسر بن جائو بصورت دیگر شکار کو فروغ دو۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر چوری کاالزام لگانے والوں کی اپنی علیمہ باجی چور نکلیں۔ لیکن علیمہ باجی کوایف آئی اے نے ’فائن‘ لے کر چھٹی دے دی۔
تازہ ترین