ڈیرہ غازی خان(جنگ نیوز) پی ٹی آئی کے سٹی نائب صدر راشد بخاری کو 4 روز قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا جو بعدازاں جاں بحق ہوگے۔مقتول راشد بخاری پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا تھا، اور وہ 4 روز تک وینٹی لیٹر پر موت و حیات کی کشمکش میں رہے، تاہم ان کے سر پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ راشد بخاری کے قتل میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔