• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کا کریش ٹیسٹ، برانڈڈ گاڑیاں پھٹیچر نکلیں


امریکا میں گاڑیوں کا کریش ٹیسٹ کیا گیا جس میں معروف برانڈز کی گاڑیاں پھٹیچر ثابت ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز گلوبلNCAP کی جانب سے گاڑیوں کے کریش ٹیسٹ کیے گئے۔ اس کریش ٹیسٹ ریسرچ میں 2019میں آنے والی مشہور و معروف برانڈز کی گاڑیاں استعمال کی گئیں۔

کریش ٹیسٹ کے لیے گاڑیوں کے ماڈلزکو مختلف رکاوٹوں کیساتھ فرنٹ اور سائیڈ سے کریش کروایا گیا جس میں کاروں کو پانچ بار40سے 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے رکاوٹوں سے ٹکرایا گیا۔

سامنے آنے والے نتائج کے مطابق کم بیش تمام معروف برانڈز کی گاڑیاں کچرا،کھٹارا،پھٹیچر اور ڈبہ ثابت ہوئیں اور اُنہیں پور (Poor) یعنی بدترین ماڈلز یا پھر مارجینل یعنی بدترین سے اوپر بالکل حاشیے پر رینکنگ دی گئی۔

تازہ ترین