• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے اکثر منچلوں کو کرتب پیش کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی کرتب بازی کے شوقین نکلے۔


یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس بلی کو ہی دیکھ لیں جو اپنی مالکن سے ہاتھ ملانے، جمپ لگانے سمیت مختلف ٹرکس پیش کر رہی ہے ۔ Jonesy نامی بی مانو کی مالکن جب بھی اپنی پالتو بلی سے مختلف انداز میں ہاتھ  ملاتی ہے تو شرارتی بلی بھی بھرپور انداز میں جواب دیتی ہے۔

جبکہ مالکن ہاتھوں سے دائرہ بناتی تو بلی یوں جمپ لگاتی ہے  جیسے کوئی ماہر کھلاڑی ہی تو ہو۔ یوں بلی کی اپنی مالکن کے ساتھ ٹرکس پیش کرتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور بی مانو کی صلاحیتوں کی خوب داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین