• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرخان اختر اور شبانی ڈنڈیکر اپریل میں شادی کرینگے؟

ایسا لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن ابھی تمام نہیں ہوا، انوشکا شرما۔ویرات کوہلی، دپیکا پدوکون۔رنویر کپور اور پریانکا چوپڑا۔نک جونس کے بعد ایک اور پاور فل جوڑی نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرخان اختر اور شبانی ڈنڈیکر نے رواں سال مارچ یا اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور دونوں پہلے ہی منگنی کرچکے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ فرحان اور شبانی نے اپنی زندگی کے اس بڑے دن کو یادگار بنانے کے اچھے ویڈنگ پلانر اور کیٹررز کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

حالانکہ اُن کی شادی سے متعلق افواہیں زوروں پر ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہےجبکہ فرحان اور شبانی ان دنوں ایک دوسرے کے ساتھ تقریبات میں شرکت کررہے ہیں اور ان کی ایک ساتھ تصاویر میڈیا کی زینت بھی بنی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فرحان اختر اور شبانی ایک دوسرے کے بارے میں انتہائی سنجیدہ ہیں اور فرحان کے بچے بھی شبانی سے مانوس ہوچکے ہیں لہٰذا اِن دونو ں کی جانب سے یہ اقدام اب واضح نظر آرہا ہے۔

تازہ ترین