• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف تربت کے مین کیمپس تربت اور گوادر کیمپس میں نئے تعلیمی سیشن 2019 کے سلسلے میں 7 جنوری 2019 سے تدریسی عمل کا آغاز ہوچکا ہے ، یونیورسٹی آف تربت کے جاری کردہ اعلامیہ میں تمام طلبہ و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کلاسز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ یونیورسٹی داخلہ پالیسی کے مطابق مین کیمپس تربت اور گوادر کیمپس میں انٹر ڈیپارٹمنٹل مائیگریشن کا عمل 17 جنوری 2019تک جاری رہے گا ۔
تازہ ترین