اسلام آباد(صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سندھ واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے مزید کام سے معذرت کرلی، عدالت نے سندھ حکومت کو دو دن میں رپورٹ پرجواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ دور ان سماعت چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے کہ پانی صاف کرنے والا پلانٹ لگنا تھا ابھی تک اسکے پرزے ہی نہیں آئے۔ بدھ کوسپریم کورٹ میں سندھ واٹرکمیشن سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا۔ 25 دسمبر کو واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح ہونا تھا لیکن مشینری اور پرزے نہ ملنے کے باعث پلانٹ چل نہیں سکا، سندھ حکومت نے متعلقہ مشینری فراہم نہیں کی،لہٰذا ابھی کئی کام ہونے باقی ہیں،ہم اس معاملے پر آرڈر پاس کر دیں گے۔