کراچی(امداد سومرو)ایف آئی اے نے سکھر ڈویژن میں 36 جعلی اکائونٹس کا پتہ لگالیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکائونٹس کے ذریعے 1اعشاریہ 5ارب روپے کی مشتبہ ٹرانزیکشن ہوئی ‘مزید تحقیقات جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق،30سے زائد جعلی اکائونٹس سے متعلق ایف آئی اے ، سندھ نے ایک اور انکوائری کا آغاز کردیا ہے، جس سے پیپلز پارٹی کے اہم رہنمائوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ تحقیقات کا آغاز نجی بینک ، صالح پٹ برانچ، ضلع سکھر کی شکایت پر ہوا ہے۔