کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز میں بدعنوانی سے متعلق معاملے پر فریقین کو 24 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز میں بدعنوانی سے متعلق معاملے کی سماعت جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم نے 2008 ءمیں لاڑکانہ کے لیے 12 ارب روپے کا خصوصی فنڈ جاری کیاجس کی نگرانی کی ذمے داری فریال تالپور کو سونپی گئی، لیکن ترقیاتی فنڈز ہڑپ کرلیے گئے اور لاڑکانہ بھی آج کھنڈر بناہواہے۔
عدالت نے رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور، رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی ایاز سومرو، ڈی سی لاڑکانہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 24 مارچ تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔