لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ریاست مدینہ کو اپنا ماڈل کہہ کراس سمت چلنے کا اعلان کیا ہے لیکن انہوں نے 5ماہ میں اس سمت میں ایک قدم بھی نہیں اٹھایا]ایک ہی جیسے جرائم میں حکومتی کیمپ کے سیاستدانوں سے چشم پوشی احتسابی عمل کو مشکوک بنا رہی ہے،انہوں نے یہ بات جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے گزشتہ روز ہونے والے ایک اجلاس میں کہی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ایک قرارداد بھی منظور کی گئی ۔ سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ نئی حکومت نے بھی بلکہ ماضی کے حکمرانوں کی طرح سودی معیشت، بیرونی قرضوں پر انحصار، عالمی اداروں کی تابعداری کا ہی راستہ اپنایا ہے جس کی وجہ سے معیشت تیزی سے زوال پذیر ہے۔