کوئٹہ(خ ن)گورنربلوچستا ن امان اللہ خان یاسین زئی سے جمعرات کو کوئٹہ میں کام سیٹس یو نیو رسٹی اسلام آباد کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت ڈاکٹر تبریز کررہے تھے۔وفد نے گورنر بلوچستان کو کام سیٹس (COMSATS) یو نیو رسٹی اسلام آباد کی جانب سے کو ئٹہ میں اپنے کیمپس کے قیام کے حوالے سے بر یفنگ دی اس موقع پر گورنر نے کہا کہ کیمپس کے قیام سے پہلے مختص جگہ ،پانی کی دستیابی اور سیکیورٹی کے حوالے سے معقول انتظام کریں تاکہ ہم اپنی تر جیحا ت طے کرنے کے قابل ہوسکیں اور مستقبل قریب میں کسی قسم کے مسائل سے دو چار نہ ہوں۔