پشاور ( نمائندہ جنگ ) جے یو آئی ( ف) کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اورن لیگ نے نیب ختم نہیں کرنے دیا اب بھگتیں جبکہ تحریک انصاف نے احتساب کمیشن ختم کیاہے تو نیب کیوں نہیں ختم کرسکتے ہیں نیب کاادارہ متنا زعہ بن چکا ہے اگر پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنے بنائے گئے احتساب کمیشن کو ختم کر سکتی ہے تو ہم وفاق میں نیب کو کیوں ختم نہیں کر سکیں نیب اوراحتساب کمیشن سیاسی انتقام کیلئے بنائے جانے والے ادارے ہیں ، اس ملک میں شریعت کورٹ کو ابھی تک نہ اختیا ملا ہے اور نہ اہمیت دی گئی ہے لیکن نیب کو اختیا ر دیا گیا ہے کہ وہ حکومت کے مخالفین سے سیاسی انتقام لے وہ گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا امان اللہ کی وفات پرنشترہال پشاورمیں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کررہے تھے۔