• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت 250000بچوں کو ڈومیسٹک ابیوز کا شکار تسلیم کرے، چیرٹی

لندن (جنگ نیوز) چلڈرن چیرٹی این ایس پی سی سی کا کہنا ہے کہ حکومت کی مجوزہ اصلاحات کے تحت کم از کم 250000 بچوں کو ڈومیسٹک ابیوز کا شکار قرار دیا جانا چاہئے حکومت کی یہ اصلاحات ماہ رواں میں متوقع ہیں۔ چیرٹی نے کہا کہ حکومت کی ڈومیسٹک ابیوز کی موجودہ تعریف فیملیز میں بچوں کو پہنچنے والے دماغی، جذباتی اور سماجی نقصانات کو تسلیم کرنے میں ناکام ہے۔ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 246720کیسز کا سبب ڈومیسٹک وائیلنس تھا اور یہ وہاں ہوا جو بچوں کیلئے محفوظ جگہ تصور کی جاتی ہے۔ اس کی کوئی قانونی ضمانت نہیں ہے کہ اس کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن ہوگا، کیونکہ انہیں وکٹم کے طور پر کلاسیفائی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی اصلاحات میں ڈومیسٹک ابیوز کے شکار بچوں کو وکٹم تسلیم کیا جانا چاہئے۔
تازہ ترین