• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کنونشن میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے

برمنگھم (نمائندہ جنگ) صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی کی صدارت و سرپرستی میں ہونے والے علما و مشائخ کنونشن2019ء کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، کل منعقد ہونے والے کنونشن میں برطانیہ و یورپ بھر سے علما و مشائخ کی بہت بڑی تعداد جمع ہوکر برطانوی مسلمانوں میں اجتماعیت، مشترکہ لائحہ عمل اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اقدامات کو عملی جامہ پہنائے گی۔ آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین اور عالمی تحریک تحفظ ناموس رسالت کے مرحوم قائد پیر علائو الدین صدیقی کے جانشین صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی نے برطانیہ بھر کے علما و مشائخ، پیران عظام، مذہبی و دینی حلقوں کو خصوصی دعوت دی ہے۔ برطانیہ بھر سے علما و مشائخ بڑے قافلوں کی صورت میں12جنوری کو برمنگھم آئیں گے۔ مختلف مذہبی و دینی جماعتوں، روحانی آستانوں، مساجد کمیٹی سمیت مختلف اہم شخصیات نے اس کنونش میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز کے قائدین علامہ احمد نثار بیگ قادری، مفتی فضل احمد قادری سمیت مختلف شخصیات مفتی عبدالقیوم سبحانی، علامہ قاری محمد شعیب ، صاحبزادہ انوار الحق، ڈھانگری شریف، علامہ قاضی، مفتی حسن رضا ، علامہ محمد عطاء المصطفیٰ، صاحبزادہ غلام جیلانی، حافظ خلیفہ ذوالفقار احمد، علامہ قاری انور القمر، مولانا عاطف جبار حیدری، علامہ مفتی اسلم بندھالوی، علامہ مفتی عنصر القادری، علامہ خلیفہ لیاقت نوشاہی، مولانا محمد صابر، علامہ سید محمد عرفانی میاں، مولانا محمد صابر اور علامہ عبدالرزاق، علامہ احمد بشیر برکاتی، علامہ ریاض ہمدانی، مفتی فضل احمد المنان ، مولانا صدیق کوثر، مولانا محمد خان، علامہ مفتی ایوب اشرفی، علامہ مبارک علی، علامہ بشیر چشتی ، علامہ محمد غلام مصطفی، علامہ سید ظفر اللہ شاہ، علامہ پیر محمد صدیق، علامہ خلیفہ راحیل، علامہ ظفر محمود فراشوی، علامہ جمشید سعیدی ، قاری زمان قادری، پیر عبدالرزاق نقشبندی، پیر سید ثقلین شاہ، خلیفہ محمد بشیر، مولانا محمد صابر، صابزادہ پیر عرفان شاہ، علامہ قاری عبدالشکور ہزاروی، علامہ فروغ القادری، علامہ احمد دباغ ، صاحبزادہ ریاض احمد اسلمی ، پیر ارشد محمود اسلمی ، مولانا ایوب چشتی ، علامہ عبدالغفور الوڑی سمیت برطانیہ و یورپ کے مختلف شہروں سے سیکڑوں علما و مشائخ نے اس کنونشن کے انعقاد کو سراہا ہے اور صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی کی دعوت پر اس کنونشن میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ برطانیہ بھر کے مختلف آستانوں، روحانی مراکز، مذہبی اداروں اور دینی جماعتوں نے بھی اس کنونشن کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ صاحبزادہ پیر نورالعارفین صدیقی نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ برطانیہ و یورپ بھر سے سیکڑوں علماو مشائخ کو باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔ پوری تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اور مرکزی علما و مشائخ کنونشن ہوگا۔
تازہ ترین