لاہور(نمائندہ جنگ)صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف، زرداری کے بعد فضل الرحمٰن ، اسفند یار ولی ،محمود خان اچکزئی سب کی باری آنے والی ہے،ہر ایک سے لوٹی دولت برآمد کرینگے، ملک کو لوٹنے والوں کو چکی بھی پیسنا پڑے گی اور اپنی بیرک میں ہلکی سی جھاڑو بھی لگانا پڑے گی،حمزہ شہباز بڑھکیں مارتے ہیں لیکن وہ کرپشن کی دس جلدیں بھول گئے جو ان کے تایا کے خلاف پیش کی گئیں، انہیں اپنا حساب دینا ہوگا۔ آل شریف ہماری منتیں کرتے ہیں کہ کچھ لے لو اور ہماری جان چھوڑ دومگراب ایسا نہیں ہوگا ‘ شریف خاندان سپریم کورٹ سے سرٹیفائیڈ اور کلیریفائیڈ چور ڈکلئیر ہوچکا ہے‘پنجاب سپیڈ چوری اور کرپشن کی سپیڈ تھی۔پنجاب اسمبلی میڈیا سے گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف میاں منشا جیسے اپنے قریبی دوستوں کو لیکر جہازوں پر سیر کیا کرتے تھے۔یہ چاہتے ہیں کہ پھر سے سعودی عرب اور لندن میں جا کر سیر سپاٹے کریں۔