گوادر (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن وسیم احمد نے کہا ہے کہ گوادر میں پانی کے مستقل حل کے لئے چائیز کمپنی سے پانی کی خریداری کا معاہد ہ طے پا گیا ہے ۔ مارچ میں پانی کی سپلائی کے منصوبے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ٹینکر مالکان کے واجبات بہت جلد ریلیز کئے جائینگے۔ ضلع گوادر کو آ فت زدہ علاقہ قرار دینے کے لئے صوبائی حکومت کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پانی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔