• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کو کیا کہا کہ وہ شرما گئیں؟

بالی ووڈ کے نٹ کھٹ اداکار رنویر سنگھ اور معروف اداکارہ عالیہ بھٹ گزشتہ روز اپنی نئی فلم ’گلی بوائے‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں موجود تھے جہاں رنویر سنگھ نے عالیہ بھٹ کو رنبیر کے نام سے چھیڑا تو وہ شرما گئیں۔


بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ’گلی بوائے‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں عالیہ بھٹ سے سوال پوچھا گیا کہ اُن کا رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے عالیہ کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی اور انہوں نے کہا کہ دونوں ہی اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی زبردست اداکار بھی ہیں اور دونوں ہی میرے لئے خاص ہیں۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’براہمسترا‘ اور رنویر سنگھ کے ساتھ ’گلی بوائے‘کر رہی ہوں۔ عالیہ بھٹ کے اس جواب پر رنویر سنگھ نے فوراً شرارتی اور مزاحیہ انداز میں عالیہ بھٹ کو ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے نام سے چھیڑتے ہوئے کہا کہ ’فرق صرف اتنا ہے کہ ایک تھوڑا زیادہ اسپیشل ہے اور ایک تھوڑا کم ہے‘۔

رنویر سنگھ کی اس شرارت پر عالیہ بھٹ شرما گئیں اور مسکرانے لگیں۔

واضح رہے فلم گلی بوائے اسٹریٹ ریپر ’زویویان فرنینڈز‘ عرف ڈیوائن اور’ نوید شیخ ‘عرف نیزی پر بنائی گئی ہےجن کا گانا ’میری گلی میں‘ بے حدمقبول ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بننے سے قبل انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔

تازہ ترین