سندھ کے شہر سکھر کے علاقے صالح پٹ میں جائیداد کی لالچ میں لے پالک بیٹے نے ضعیف باپ کو قتل کر دیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے الزام مخالفین پرلگا دیا۔
پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اعترافِ جرم کر لیا۔
دو ایکڑ زمین کے لالچ نے سارے احسانوں کو بھلا ڈالا،لےپالک بیٹے نے 70سال کے ضعیف باپ کو قتل کر ڈالا۔
محمد نواز نے 27 دسمبر کی رات کو صعیف شخص ڈاترڈنو کو سوتے میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور گھر پر مخالفین کے قاتلانہ حملے کا ڈرامہ رچایا، ساتھ ہی مخالفین کے خلاف تھانہ صالح پٹ میں مقدمہ بھی درج کرا دیا۔
قتل کے اس کیس کی گتھی سلجھی تو قاتل لے پالک بیٹا نکلا، دوران تفتیش ملزم نے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ملزم محمد نواز دتر ڈنو کا سگا بھتیجا تھا جسے بچپن سے مقتول نے ہی پالا تھا اور اپنی بیٹی سے شادی بھی کرائی تھی، عدالت نے ملزم کو 12جنوری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔