• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلوریڈا تیزرفتار کارپولیس وین سے ٹکرا گئی


ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

امریکی ریاست فلوریڈا کی ہائی وے پر ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب کار ڈرائیور نہ صرف تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا بلکہ گاڑیوں کو اوور ٹیک بھی کر رہاتھا کہ اس دوران گاڑی بے قابو ہوئی اور سڑک کنارے کھڑی پولیس وین سے بری طرح جا ٹکرائی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس وین کی ٹکر کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اُٹھی تاہم وہاں موجود اہلکاروں نے بروقت ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکال کر مرنے سے بچا لیا جبکہ تمام اہلکار بھی حادثے کی زد میں آنے سے بالکل محفوظ رہے۔

تازہ ترین