میلبورن(آئی این پی)ٹینس کی دنیا میں مختصر عرصے تک حکمرانی کرنے والے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے ریٹائر منٹ کا اعلان پریس کانفرنس کے دوران کیا جہاں انہوں نے انجریز کو قبل از وقت ریٹائر منٹ کی وجہ قرار دیا۔اینڈی مرے 45 ٹائٹلز پر قبضہ جماچکے ہیں ۔ ان میں تین گرانڈ سلم ایونٹ اور دو اولمپکس سنگل گولڈ میڈلز بھی شامل ہیں۔اینڈی مرے ٹینس کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے دو بار اولمپکس ٹائٹلز حاصل کیے جبکہ وہ نمبر ون کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔اپنے غیر معمولی کھیل کی بنا پر اینڈی مرے دنیا بھر میں الگ اور منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ برطانوی ٹینس کھلاڑی نے میلبورن اوپن کے دوران پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اس سال ومبلڈن کے بعد ٹینس کی دنیا کو چھوڑ رہے ہیں۔ اینڈے مرے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبر سناتے وقت آبدیدہ ہو گئے۔اینڈی مرے کی اس اچانک رئٹائرمنٹ پر پرستار خاصے اداس ہوگئے ہیں۔