اسلام آباد (بلال عباسی) مسلم لیگ ق کے سربراہ سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے ایم این اے چوہدری سالک نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے سلسلے میں نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ جمعہ کو نیب راولپنڈی کی جانب سے طلب کرنے پر چوہدری سالک حسین پیش ہوئے۔