سلام آباد(طاہر خلیل) رضا ربانی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے وسائل میں صوبوں کا جائز آئینی حق بھی نہیں دیا جارہا یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔صوبائی خود مختاری پر ڈاکہ ڈالنے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے اور تمام صوبے مل کر اٹھارہویں ترمیم کا دفاع کریں گے،ریاست کے تمام اداروں کو خیال رکھنا چاہیے کہ وہ کسی کا آلہ کار نہ بنیں جس سے صوبائی خود مختاری پر حرف آتا ہو۔صوبائی خو د مختاری کے تحفظ کیلئے پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں آواز اٹھائیں گے۔ اس امر پر اتفاق رائے جمعہ کوسابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما رئوف مینگل کے درمیان اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کیا گیا، دونوں رہنمائوں نے اس امر پر اظہار تشویش کیاکہ حکومت کے بعض اقدامات سراسر صوبائی خودمختاری کے منافی ہیں اور صوبوں کےوسائل پر بھی حق نہیں دیا جارہا ۔