• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اور پی ٹی آئی کے رہنما لیاقت جتوئی ملک سے باہر چلے گئے، لیاقت جتوئی کا نام نیب کی سفارش پر ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے ایک دن قبل ون ٹائم پرمیشن کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی جو اسی دن منظور کرلی گئی جس کے بعد لیاقت جتوئی اسی دن ملک سے باہر چلے گئے۔

لیاقت جتوئی نے 4فروری تک کے لیے ملک سے باہر رہنے کی اجازت مانگی ہے۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے ون ٹائم پرمیشن کی درخواست منظور کرنے کے لیے نیب کو اعتماد میں نہیں لیا، جبکہ نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب نے لیاقت جتوئی کو ملک سے باہر جانےکی اجازت نہیں دی ۔

تازہ ترین