• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی میں گاڑی پر فائرنگ،سماجی کارکن شہید ، 4 افراد زخمی

کوئٹہ/ہرنائی (نمائندہ جنگ) لورالائی مہاجر اڈے میں پرامن ریلی کا اعلان کرنے والی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایدھی فائونڈیشن کا رضاکارشہید ہو گیاجبکہ بھتیجے سمیت چار دوست زخمی ہو گئے، بازمحمد عادل اس کا بھتیجا اور تین دوست پرامن ریلی نکالنے کا اعلان کر رہے تھے، مہاجر اڈے میں نشانہ بنایا گیا ۔ پولیس کےمطابق ایدھی سنٹر لورالائی کا رضا کار باز محمد عادل اپنے بھتیجے علی خان اور تین دوستوں خیال محمد ولد اسماعیل، علاوالدین ولد شاہ ولی اور عطاء محمد ولد اختر محمدکے ہمراہ اپنی پرائیویٹ گاڑی میں ہفتے کی صبح گیارہ بجے پرامن ریلی نکالنے کے حوالے سے اعلان کر رہا تھا کہ ان کی گاڑی جسے ہی مہاجر اڈے پر پہنچی تو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بازمحمد عادل موقع پر ہی شہید ہو گیا جبکہ بھتیجے سمیت چاروں دوست شدید زخمی ہو گئے۔
تازہ ترین