آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات17؍جمادی الاوّل 1440ھ 24؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کا پہلا گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن ٹینس آج سے شروع،فیڈرر اور کیرولین وزنیا کی ٹائٹل کا دفاع کرینگے

میلبورن (نیوز ایجنسیز) سال کے پہلے گرینڈ سلمٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا آغاز پیر سے ہو گا، راجر فیڈرر مینز اور کیرولین وزنیاکیویمنز سنگلز ایونٹس میں اعزاز کا دفاع کریں گی۔یہ ایونٹ دنیا کے چار ٹاپ مرد کھلاڑیوں راجر فیڈرر، رافیل نڈال، نوواک جوکوچ اور اینڈی مرے کیلئے اہم ثابت ہوگا۔مبصرین کے مطابق شاید ان میں کوئی اگلے برس میگا ایونٹ میں ایکشن میں دکھائی نہ دے۔ یاد رہے کہ برطانوی اسٹار اینڈی مرے پہلے ہی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔27 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مردوخواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گے۔ ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلمچیمپئن راجر فیڈرر مینز سنگلز ٹائٹل کا دفاع کریں گے جبکہ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی ویمنز سنگلز میں اعزاز کے دفاع کیلئے کوشش کریں گی۔ راجر فیڈرر، نوویک جوکووچ اور روئے ایمرسن مینز سنگلز ایونٹ کے کامیاب ترین کھلاڑی ہیں، تینوں کھلاڑیوں

کو ریکارڈ چھ، چھ مرتبہ ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، فیڈرر اور جوکووچ کے درمیان ریکارڈ ساتویں مرتبہ ٹائٹل کیلئے سخت جنگ کا امکان ہے۔ دفاعی چیمپئن فیڈرر ڈینس ایسٹومن کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے، سابق عالمی نمبر ایک اسپینش کھلاڑی رافیل نڈال کو پہلے رائونڈ میں جیمز ڈک ورتھ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ اس مرتبہ ایونٹ میں پہلی مرتبہ فائنل سیٹ میں ٹائی بریک رکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہیٹ پالیسی میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے شدید گرمی کی صورت میں مینز کھلاڑیوں کو 10 منٹس کی بریک لینے کی اجازت ہو گی۔خواتین میں سابق چیمپئن سرینا ولیمز کی فارم واپس لوٹ رہی ہے انہوں نے ماں بننے کے بعد پہلا ٹائٹل جیتنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں