• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں فوج کے مترجمین کو فیملیزبرطانیہ لانے میں پریشانی

لندن( پی اے ) ویلش سے تعلق رکھنے والے ایک رکن پارلیمنٹ جیس مارڈن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں برطانوی فوج کیلئے مترجم کی خدمات انجام دے کر طالبان کے خلاف جنگ میں ان کی مدد کرنے والے مترجمین کو اب اپنی فیملیز برطانیہ لانے میں پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہےاور اس مقصد کیلئے وہ مدد کے طلبگار ہیں۔جیس مارڈن نے بی بی سی سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کیلئے اپنی جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کو اپنے اہل خانہ اور بچوں کیلئے ویزا کے حصول میں دشواری نہیں ہونی چاہئے۔جبکہ وزرا کاکہناہے کہ وہ اس عمل کو آسان بنانے کا طریقہ کار تلاش کررہے ہیں۔افغانستان میں برطانوی فوج کیلئے مترجم کی خدمات انجام دینے والے ساڑھے 3 ہزار افغان شہریوں میں سے 400 قبل ازیں جاری کی گئی ایک سکیم سے فائدہ اٹھاکر برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔مس مارڈن کاکہناہے کہ برطانیہ پہنچ جانے والے بہت سے افغان مترجم مالیاتی دشواریوں اور ثقافتی اور سیکورٹی کی وجہ سے اپنی فیملیز کو ساتھ نہیں لاسکے تھے لیکن اب انھیں اپنی فیملیز کو برطانیہ لانے میں دشواری کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

تازہ ترین