• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ایئر پورٹ پرطیارہ پھسل گیا، بلاول سوار تھے

اسلام آباد،راولپنڈی ( نمائندہ جنگ) کراچی سے اسلام آباد آنیوالا طیارہ لینڈنگ کے دوران بینظیر ائر پورٹ پر پھسل کر رن وے سے اتر گیا، طیارے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت متعدد مسافر سوار تھے، بلاول کے ہمراہ ان کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو بھی تھے، اتوارکی رات 8بجکر 35منٹ پر بلاول بھٹو زرداری ایک نجی طیارے کےذریعے بینظیر بھٹو ائرپورٹ پہنچے جہاں لینڈنگ کے دوران ان کاجہازہائیڈرالک سسٹم کی خرابی کے باعث رن وے سے پھسل کرکچی جگہ پہنچ گیا خوش قسمتی سے بلاول بھٹو سمیت جہازمیں سوارتمام افرادمحفوظ رہے، طیارے کو رن وے پر لانے کیلئے ضروری عملہ اور مشینری پہنچ گئی، بلاول بھٹو اور دیگر مسافروں کوبحفاظت اتارکرلائونچ میں پہنچایا گیا، بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ زرداری ہائوس روانہ گئے،لینڈنگ کرتے ہوئے نجی طیارہ پچاس فٹ رن وےسے نیچے اتر گیاتاہم خوفناک حادثے سے محفوظ رہا، ایئر پورٹ حکام کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین