• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور بیٹا جاں بحق

لاہور کے علاقے مغل پورہ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسےموٹرسائیکل سوار خاتون اور اس کا بیٹا جاں بحق جبکہ شوہر شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کے ہیلپر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کےمطابق سنگھ پورہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار شخص اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ مغل پورہ کے علاقے سے گزر رہاتھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے ٹکر مار دی۔

حادثے میں عائشہ نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ ان کا کم سن بیٹا اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا، خاتون کا زخمی شوہر اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے اس کے ہیلپر کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین