کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے زیر اہتمام جمعہ 18جنوری کو حیدر آباد میں ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق متحدہ کے ذمے داروںاور ارکان اسمبلی نے حیدر آباد میں جلسہ عام کے حوالے سے ہینڈ بلز تقسیم کیے، جس کے لیے حیدر آباد شہر میں کافی جوش وخرو ش پایاجارہاہے، شہر کی اہم شاہرائیں اور چوراہوں کوایم کیوایم کے پارٹی پرچموں سے انتہائی خواب صورتی سے سجایا گیاہے اور ایم کیوایم حیدر آبادڈسٹرکٹ کے تمام ٹاؤنز کے زیراہتمام مختلف علاقوں میں جلسے کے سلسلے میں پروگرامز کئے جارہے ہیں۔