• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف حوالہ ہنڈی کے حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں کر رہا ،ترجمان نیب لاہور

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف حوالہ ہنڈی کے ذریعے کروڑوں روپے کی منتقلی کے حوالے سے کوئی تحقیقات نہیں کر رہا ۔نیب لاہور کے ترجمان نے بتایا کہ اس بارے میں نیب کو کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور اس نوعیت کا کوئی معاملہ نیب لاہور میں زیر تفتیش نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی کو کوئی نوٹس ارسال کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین