• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ،ڈی جی آئی بی کی درخواست چیف جسٹس کوبھجوانے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل آئی بی انعام غنی کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ درخواست گزار انعام غنی نے ایف آئی اے کو اپنے خلاف انکوائریاں روکنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ گزشتہ روز جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی تو درخوا ست گزار کے وکیل نے فاضل عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل دائر ہونیوالی درخواستیں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں زیر التواءہیں۔
تازہ ترین