• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ فلم ’دھمال‘ سیریز کے نئے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ کی پہلی جھلک منظرآعام پر آگئی۔

فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔


تصویر میں اجے دیوگن کو جنگل میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ کاندھے پر بندر کو بٹھائے ہوئے ہیں۔

فلم کے سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ ارشد وارثی، جاوید جعفری، رتیش دیش مکھ اور سنجے مشرا کے ساتھ پہلی بار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی 18 سال بعد نظر آئے گی۔

اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رواں سال 22 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔


واضح رہے کہ اجے دیوگن سے قبل سنجے دت 2007ء اور 2011ء میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’دھمال‘ اور ’ڈبل دھمال‘ میں اپنی اداکاری کا جادو دکھاچکے ہیں۔

دونوں فلموں میں ان کے ساتھ اداکار ارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

تازہ ترین