• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بلاول ابھی بچے ہیں جو غیر سیاسی ہوتے ہیں‘‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں کہ بلاول صاحب ابھی بچے ہیں اور بچے غیر سیاسی ہوتے ہیں۔

کراچی کے دورے پر آئے ہوئے وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں بلاول صاحب کا سندھ کے حالات سے تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے حکمرانوں کے پاس جادو کا چراغ ہے، پلک جھپکتے میں پیسے بیرون ملک چلے جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنی پارٹی قیادت کو کہتے ہیں’’ کیا حکم ہے میرے آقا؟‘‘، سندھ میں پیپلز پارٹی کے سینئر قائدین نے ہم سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما ہم سے کہہ رہے ہیں کہ سندھ میں تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، رضا ربانی صاحب کو اختیار نہیں لیکن وہ منسٹر انکلیو میں رہ رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صرف سندھ حصہ نہیں ڈال رہا، پیپلز پارٹی نے خود کو فاٹا کے اضلاع سے الگ کر دیا، کراچی کا حشر نشر ہوگیا ہے، ترقیاتی کاموں کے لیے پیسے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی خود تبدیلی لائے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ استعفیٰ دیں، ان کا استعفیٰ نہیں آیا تو ہم اپنے مطالبے کے لیے حق بجانب ہوں گے۔

صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو پٹرول کی قیمت کیا تھی؟

فواد چوہدری نے کہا کہ بڑے لوگوں کے لیے نہیں، ہماری حکومت غریبوں کی فلاح کے لیے اقدامات کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کو پہلا موقع دینا چاہتے ہیں کہ مراد علی شاہ سے استعفیٰ لیں۔

تازہ ترین