وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ڈیسکون کمپنی کو ٹھیکہ دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا،فنانس بل ٹیکس لگانے کے لئے نہیں تجارت اوردرآمدات بڑھانے کے لئےلارہے ہیں۔
نئیں گاج ڈیم کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں طلبی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ڈیم کے معاملے پرچیف جسٹس ثاقب نثار کا تاریخی کردارہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس نے ڈیم کے لیے عملی اقدام کیے،فنڈ ریزنگ کی، صاف پانی کے معاملے پر برہمی نہیں یہ ان کا جذبہ ہے جو بولتا ہے۔
اسد عمر کو نئیں گاج ڈیم کی تعمیر میں تاخیر سے متعلق بلایا گیا تھا۔