پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا پہلا پروڈکشن آرڈر جاری کردیا گیا، اسپیکر پرویز الٰہی نے خواجہ سلمان رفیق کو ایوان میں طلب کیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے آشیانہ اسکینڈل میں گرفتار خواجہ سلمان رفیق کو ایوان میں بلوانے کےلئے پہلا پروڈکشن آرڈ جاری کیا ۔
پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعدسلمان رفیق پنجاب اسمبلی پہنچے اور کہا کہ ریمانڈ کا طریقہ کار اور ضمانت کا اختیار نیب عدالت کو ملنا چاہیے۔
اسپیکر پرویز الٰہی نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے،پروڈکشن آرڈر کا اجراء حکومت اور اپوزیشن کا مشترکہ کارنامہ ہے۔
اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے سلمان رفیق کا پروڈکشن آرڈرجاری کرنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس اقدام سے پارلیمانی روایات مضبوط ہوں گی۔