• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوری طور پر پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی قائم کی جائے،رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ فوری طور پر پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی قائم کی جائے۔ایک بیان میں انہوں نےکہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے دوسری بار امریکی ٹیم اسلام آباد کا دورہ کر رہی ہے مگر افسوسناک بات ہے کہ پارلیمنٹ کو ان مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک اعتماد میں نہیں لیا گیا طالبان کیساتھ ہونیوالے پہلے مذاکرات کا بھی پارلیمنٹ کو سب سے آخر میں علم ہوا سینیٹ میں اٹھنے والے سوالات کو وزیر خارجہ نے نظر انداز کیا قومی سیکورٹی کے اہم معاملے پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ اجلاس میں اعتماد میں لیا جائے نہ صرف پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے تھا بلکہ طالبان مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اختیار کیا جانیوالا موقف بھی پارلیمنٹ میں زیر بحث لا کر تیار کیا جانا چاہئے تھا۔

تازہ ترین