• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(ایوب ناصر) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے کئی گھنٹے تک مسلسل کرسی پر بیٹھنے اور متحرک رہنے کی وجہ سے منگل کی سہ پہر کمر میں دوبارہ شدیددرد شروع ہو گئی جس پر وہ اپنے چیمبر سے منسٹر انکلیوسرکاری رہائش گاہ پر واپس جانے پر مجبور ہو گئے حالانکہ لاہور سے آئے ہوئے متعدد مہمان ان سے ملاقات کے انتظار میں بیٹھے تھے منسٹر انکلیو پہنچ کر شہباز شریف نے نہ صرف درد دور کرنے والی ادویات کھائیں بلکہ پمز کے ڈاکٹروں کی طرف سے درد کی جگہ پر لگانے کیلئے فراہم کی جانیوالی مرہم بھی استعمال کی۔
تازہ ترین